سی پی اوکی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری

سی پی اوکی کھلی کچہری، مسائل  کے حل کیلئے احکامات جاری

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے تھانہ شاہ رکن عالم اور ۔۔

تھانہ نیو ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسروں کو احکامات جاری کیے کہ سائلین کی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں، ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں ، قانون کی روشنی و میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور درخواست گزاروں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر جا کر سننا اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کرنا ہے تاکہ وہ سائلین جو میرے دفتر نہیں پہنچ سکتے ان کے پاس آ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں