ڈی پی او وہاڑی کی متروکی چوکی میں کھلی کچہری، مسائل سنے

ڈی پی او وہاڑی کی متروکی چوکی میں کھلی کچہری، مسائل سنے

وہاڑی،دوکوٹہ (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل نے تھانہ مترو کی چوکی دوکوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سائلین کے مسائل سنے اور ان کو فوری حل کرنے کیلئے احکامات جاری کیے ۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں رہیں گے ،عوام چھوٹے چھوٹے مسائل تھانوں میں لانے کی بجائے مل بیٹھ کر حل کریں ،عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تھانہ مترو کے علاقہ دوکوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، تھانہ کی سطح پر کھلی کچہری کا مقصد عوام کو سفر کی پریشانی سے بچا کر انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے اور شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ،عوام اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں ،عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں