خالی زمینوں پر کھیل کے میدان بنائیں گے ، عون حمید
مونڈکا(نامہ نگار)پورے حلقہ میں موجود خالی سرکاری زمینوں پر جہاں مناسب سمجھیں گے نوجوانوں کے لئے کھیل کے میدان بنائیں گے۔۔۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سے سمری طلب کر لی ہے ،سمری ملتے ہی فنڈز کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کروں گا۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حلقہ پی پی 271سردار عون حمید ڈوگر نے اپنے بیان میں کیا۔ عون حمید ڈوگر کا کہنا تھا کہ وہ حلقہ میں یوسی سطح پر اعلیٰ معیار کا سپورٹس گراؤنڈ چاہتے ہیں کیونکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں صحت مند معاشرہ پنپتا ہے ۔