مرکز صحت ماڑی سہو میں بنیادی سہولیات کا فقدان
چوپڑہٹہ (نمائندہ دنیا )بنیادی مرکز صحت ماڑی سہو میں بنیادی سہولیات کا فقدان،عملے کی ملی بھگت سے قیمتی درخت غائب،الٹرا ساؤنڈ کی مبینہ فیس مقرر،واٹر کولر پچھلے چار ماہ سے بند،واش روم میں پانی تک دستیاب نہیں۔۔۔
سکیورٹی گیٹ بھی غائب،مریض اور ورثاء پریشان،شکایات پر ڈپٹی ڈی ایچ او کبیروالا موقع پر پہنچ گئے ،انکوائری شروع۔تفصیل کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقہ میں قائم بنیادی مرکز صحت ماڑی سہو میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ، آندھی کی وجہ سے گرنے والے تقریباً چھ درخت غائب کردئیے گئے ۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الٹرا ساؤنڈ 100 روپے وصول کیے جارہے ہیں، واٹر کولر چار ماہ سے بند پڑا ہے ،پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب نہیں ، واش رومز میں پانی تک دستیاب نہیں ہوتا،سکیورٹی غائب نہ ہونے سے ہسپتال سکیورٹی رسک بن چکا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے تحقیقات کرا کر ذمہ داروں کی سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔