ٹریول ایجنٹ نے جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیا لئے

ٹریول ایجنٹ نے جھانسہ  دیکر لاکھوں روپے ہتھیا لئے

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )ٹریول ایجنٹ نے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا لیے ۔

کہروڑپکا کے رہائشی زوار حسین اور محمد مظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹریول ایجنٹ ممتاز اور شہزاد نے بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دیکر ہم سے لاکھوں روپے بٹور لیے ہیں ،ایک سال ہوگیا لیکن وعدے کے مطابق ویزہ دیا اور نہ لی گئی رقم واپس کی ، ٹریول ایجنسی پررقم کا مطالبہ کرتے ہیں تو دھکے دے کر باہر نکال دیتے ہیں۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں