تاجررہنماؤں کی نئے تعینات ڈی پی او وہاڑی سے ملاقات

تاجررہنماؤں کی نئے تعینات ڈی پی او وہاڑی سے ملاقات

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)چیئرمین سپریم کونسل مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ،ضلعی صدر انجمن تاجران وہاڑی شیخ محمد سلیم کی قیادت میں تاجران کے وفد نے نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او سے ملاقات کی۔۔۔

جرائم کے خاتمہ ،امن وامان کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،ٹریفک ، صرافہ مارکیٹ میں پولیس گارڈ و دیگر مسائل سے آگاہ کیا،چیئرمین سپریم کونسل مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ  تاجروں نے ہمیشہ وہاڑی کی تعمیر وترقی اور امن وامان کیلئے اپنا کردار نبھایا ہے اور آئندہ بھی نبھاتے رہیں گے ۔ ڈی پی او نے تاجران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ تاجر کسی بھی ضلع میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔انہوں نے ڈی ایس پی صدر محمد رضوان ، ڈی ایس پی ٹریفک ظفر الدوس کو ان مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں