دو افرد نے چھری کے وار کر کے بچے کو زخمی کردیا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)دو افراد نے چھری کے وار کر کے 13سالہ بچے کو شدید زخمی کردیا۔
تھانہ سٹی کے علاقہ موضع ہالہ کے رہائشی رشید احمد گٹ کا 13 سالہ بیٹا محمد نعمان جو منڈی مویشی روڈ پر سہیل گھوٹا والے کے پاس کام کرتا تھا ،گزشتہ روز وہ دکان پر موجود تھا کہ اویس بلوچ اور ناصر بلوچ نے پیچھے سے چھری کے وار کر کے شدید زخمی کردیااور فرار ہوگئے ،زخمی کو حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔