وارداتیں، نقدی ،طلائی زیورات، بکراچوری

وارداتیں، نقدی ،طلائی  زیورات، بکراچوری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مختلف وارداتوں میں نقدی، طلائی زیورات اور بکرا چوری ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ۔۔۔

موضع لدھا لنگر کے رفیق احمدگرمانی کے گھر سے چور کمرے کے تالے توڑ کر3 تولہ تلائی زیورات اور3 لاکھ روپے نقدی اورتعلیمی اسناد اٹھا کر لے گئے جبکہ چک نمبر 154ایم ایل میں محمد معین چانڈیہ کے گھر سے بکرا مالیتی 80 ہزار چوری ہوگیا۔پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں