ڈی سی کوٹ ادو کا تحصیل ہسپتال کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی کوٹ ادو کا تحصیل ہسپتال کا دورہ، طبی سہولتوں کا جائزہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری اچانک تحصیل ہسپتال پہنچ گئے ،طبی خدمات کا جائزہ،ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ،ایمرجنسی وارڈ، بیڈز، سرجیکل وارڈ،او پی ڈی،میڈیسن سٹور،بلڈبینک اور مختلف شعبوں کا معائنہ۔۔۔

صفائی ستھرائی سمیت علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت ادویات،تشخیصی ٹیسٹوں و دیگر سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکو مریضوں کی خدمت کرکے نظام میں بہتری لانے کیلئے بنیادی کرداراداکرناہوگا، عوام کو صحت کی بہترسہولتیں فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ ہسپتال اپنی حاضری کویقینی بنائیں،ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی،سہولیات کاجائزہ لینے کیلئے دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں