لڈن میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 1 ملزم زخمی

لڈن میں مبینہ پولیس  مقابلہ ، 1 ملزم زخمی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تھانہ لڈن کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 1ملزم زخمی۔دوران پٹرولنگ 2 موٹر سائیکلوں پر ۔۔

سوار 4 ملزمان کو مشکوک جان کر کر رکنے کا اشارہ کیا مگر ملزم رکنے کی بجائے فرار ہو گئے ۔ پولیس کے تعاقب پر موضع مصطفٰی آباد کے قریب ملزموں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم اصغر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا،باقی تینوں ملزم فرار ہوگئے ۔ زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت اصغر سکنہ 101 ڈبلیو بی سے ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں