بھٹونے پہلی مرتبہ مزدوروں کیلئے لیبر لاز بنائے ،مظہر پہوڑ

بھٹونے پہلی مرتبہ مزدوروں کیلئے لیبر لاز بنائے ،مظہر پہوڑ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی ضلع مظفر گڑھ کے زیر اہتمام ضلعی صدرملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت علی ۔۔

زئی ہاؤس پر یومِ مزدورپر کی تقریب کا انعقاد ۔ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹونے پہلی مرتبہ مزدوروں کیلئے لیبر لاز بنائے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیاجس میں لائف انشورنس ، لیبر کالونی، سوشل سکیورٹی کے ادارے ،میریج گرانٹ،لیبر سکولزوکالجز بونس، منافع ودیگر تمام مراعات کی گئیں، پیپلزپارٹی کی تمام حکومتوں نے لیبر لاز پر مکمل عملدرآمد کرانے کی کوشش کی جبکہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی حکومتوں نے لیبر لاز ختم کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ، آج بھی ملز مالکان مزدوروں کا استحصال کررہے ہیں،بونس ،منافع اوراوور ٹائم وغیرہ نہیں دئیے جا رہے ہیں ، پنجاب حکومت اور انتظامیہ عملدرآمد کرانے سے گریزاں ہیں۔تقریب میں ضلعی سینئر نائب صدر میاں منظور بھٹی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری کلیم چھجڑہ ، سردار اللہ نواز علی زئی ، زاہد نقوی ایڈووکیٹ، سید غلام قنبر شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں عوام کی کھانے اور شربت سے تواضع کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں