معمولی تنازع پر دکاندار کا گاہک سے جھگڑا،گالم گلوچ

معمولی تنازع پر دکاندار کا  گاہک سے جھگڑا،گالم گلوچ

میلسی (نامہ نگار )معمولی تنازع پر دکاندار کا گاہک سے جھگڑا،گالم گلوچ کی۔جلہ جیم کے رہائشی نذیر احمد ولد احمد بخش نے ۔۔

کہا ہے کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں گھر میں سالن بنانے کے لیے میلسی میں ریلوے پھاٹک کے قریب کالونی روڈ سے ایک مرغی فروش سے مرغیوں کے پنجے خرید کئے جس نے شاپر میں ڈال کر دے دیئے ،گھر جا کر دیکھے تو ان میں کیڑے پڑے ہوئے تھے ،واپس آیا تو مرغی فروش بدتمیزی پر اتر آیا اور گالم گلوچ کرنے لگا اور کہا کہ جو کرنا ہے کر لو متاثرہ نے متعلقہ افسروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں