پولیس نے 5ناجائز اسلحہ بردار قابو کرلئے ، مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔
کینٹ پولیس نے ملزم سدھیر سے ریوالور جلیل آباد پولیس نے ملزم فیاض علی سے پسٹل مظفر آباد پولیس نے ملزم عرفان سے پسٹل صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم شہزاد سے پسٹل اور صدر جلالپور پولیس نے ملزم اسلم سے پسٹل برآمد کرلیا، پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔