موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا پکڑا گیا
ملتان(کرائم رپورٹر)موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔
قطب پور پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم عزیز سلیم کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کی تو نمبر پلیٹ جعلی و بوگس پائی گئی۔