ترقی پانے والے پولیس افسروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ترقی پانے والے پولیس افسروں  کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے انسپکٹرز، سب انسپکٹر اور ۔۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ترقی پانے والے افسروں کی فیملیز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ سی پی او ملتان نے ترقی پانے والے افسروں کو رینک لگائے ۔ ڈسٹرکٹ ملتان سے تعلق رکھنے والے 07 افسروں کو انسپکٹر ، 08کو سب انسپکٹر اور 12 افسروں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں کے رینک لگائے گئے ۔ سی پی او ملتان نے تمام افسروں کو مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں