قیدیوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

 قیدیوں کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا۔۔

 اجلاس میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے ڈیوٹی روسٹر،جیل ہسپتال میں کٹس کی فراہمی، ادویات کی دستیابی،واٹر ڈسپوزل اینڈ مینجمنٹ ایشو، لیبارٹری کے سامان کی فراہمی،ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، جیل ہسپتال بلڈنگ کی ریومپنگ اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ ماہر نفسیات ڈاکٹر کے وزٹ کا اہتمام کیا جائے ،جیل میں ضرورت کے مطابق کٹس اور دویات فراہم کی جائیں محکمہ صحت جیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر قیدیوں کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ انجم شیراز، ایم ایس ڈاکٹر احمد فراز اور دیگر افسرموجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں