ریسکیو 1122کی ایمرجنسی ریسپانس کیلئے عملی مشق

ریسکیو 1122کی ایمرجنسی ریسپانس کیلئے عملی مشق

ملتان (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122ملتان کے زیر انتظام ریسکیو سینٹرل سٹیشن چوک کمہاراں والا پر ریسکیو ولینٹیئرز، کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایمرجنسی ریسپانس کے لئے عملی مہارتوں کے مظاہرے کا انعقاد ۔۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کی رہنمائی میں ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال، کی زیر نگرانی ناگہانی صورتحال میں ایمرجنسی ریسپانس کے مظاہرے کا انعقادکیا گیا، ریسکیو سینٹرل سٹیشن ریسکیو 1122، ملتان میں منعقد ہوا۔کورس کی قیادت ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد خان نے کی اور ان کی ٹیم میں زاہد حسین، محمد عمران ٹرنینگ انسٹرکٹرز شامل تھے ۔تمام سٹوڈنٹس اور شرکاء کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ میں سانس اور دل کے بند ہو جانے کی صورت میں مصنوعی طریقے سے بحالی،زخمی ہونے کی صورت میں خون کے ضائع ہونے کو بچانے کے بارے میں آگاہی کے ساتھ سا تھ تباہ شدہ بلڈنگ سے زخمیوں کو نکالنے کی عملی تربیت دی گئی۔ڈاکٹر حسین میاں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا، \\\'\\\'ہم اپنی کمیونٹی کو ہنگامی حالات کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لئے ضروری مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں