اجمل چانڈیہ کی زیر قیادت فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی

 اجمل چانڈیہ کی زیر قیادت فوج سے اظہار یکجہتی کی ریلی

مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن و ممبر رکن صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ کی زیر قیادت افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں گزشتہ روز انکی رہائش گاہ سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔۔

،ریلی کی قیادت اجمل خان چاندیہ،سابق چیئرمین بلدیہ اکرم خان چانڈیہ نے کی،ریلی میں افواج پاکستان،قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف،وزیراعطم پاکستان میاں محمد شہباز شریف،اور ویزراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں بھر فلگ شگاف نعرے لگائے ،ریلی اجمل خان چانڈیہ ہی رہائش گاہ سے شروع ہوکر کچہری چوک،جھنگ،ریلوئے پھاٹک سمیت مختلف راستوں گزری جہاں مختلف مقامات پر ریلی کے قائدین اور شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے والہانہ استقبال کیا گیا،ریلی میں شرکاء نے گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور پیدل ہزاروں افراد نے شرکت کی اور شرکاء نے کثیر تعداد میں پاکستانی پرچم اٹھا کر وطن عزیز سے محبت کا بھر پور اظہار کیا اور بھارتی جہاریت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا،ریلی میں پارلیمانی سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی حفاظت کی تمام تر صلاحیتوں سے لیس ہوکر دشمن کا خاتمہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف،وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف وطن عزیز کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری قوم دشمن کو منہ توڑ جواب دینے اور وطن کی حفاظت کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں