گرینڈ ہیلتھ الائنس کا نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کی جانب سے دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت کو پرائیویٹ کرنے۔۔

 ، لاہور دھرنے میں خواتین سمیت ملازمین پر تشدد اور جیل میں بند کرنے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔سینکڑوں ملازمین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین کی قیادت ضلعی صدر انور شاہد،ضلعی چیئرمین ڈاکٹر ناصر اقبال سجاد ،ضلعی سیکرٹری جنرل امیر حمزہ ،میڈم عابدہ ،بانی پریا شکیل انصاری سمیت دیگر نے کی مقررین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مراکز صحت کو پرائیویٹ کر کے ہمارے بچوں کا رزق چھینا جا رہا ہے ،ہم ایک مہینے سے کام چھوڑ کر اپنے مطالبات کے لیے دربدر بھٹک رہے ہیں، لاہور میں احتجاج کیا تو رات کے وقت حکومت نے مظاہرین پر شب خون مارتے ہوئے خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی ملازمین کو جیل میں بھی بند کر دیا گیا ،ہم اپنے بچوں کا رزق کسی کو بھی چھیننے نہیں دیں گے ،حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرے تاکہ ہمارے بچوں کا رزق کا وسیلہ برقرار رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں