جرائم پیشہ عناصرسے شراب اورناجائزاسلحہ برآمد
گگومنڈی(نامہ نگار)جرائم پیشہ عناصرسے شراب اورناجائزاسلحہ برآمد۔تفصیل کے مطابق پولیس چوکی تاجپورہ کا۔۔
انچارج سب انسپکٹرمیاں تنویراحمددوران گشت چک نمبر239ای بی کے نزدیک موجودتھاکہ پولیس کودیکھتے ہی ایک مشکوک شخص فصل مکئی میں چھپ گیاجس کوقابوکرکے اس کی تلاشی لی گئی تواس کے قبضہ سے ناجائز پستول 30بوراورگولیاں برآمدہوئیں ،گرفتارملزم کانام حسن ولایت ساکن239ای بی بتایاگیاہے جبکہ بستی محمدپورہ کے رہائشی ارشد کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 15لٹردیسی شراب برآمد کرلی گئی۔