میٹرک ٹیک کے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک ٹیک کرانے والے تعلیمی اداروں کو طلباء کی رجسٹریشن کرانے۔۔
کی ہدایات کردیں تفصیل کے مطابق رواں برس سے میٹرک ٹیک 4 گروپس ہیلتھ سائنسز،فیشن ڈیزائننگ ایگریکلچر اورکمپیوٹرسائنس میں کرایا جارہا ہے یہ طلباء 2026 میں نہم اور 2027 میں میٹرک کا امتحان دیں گے ملتان کے تیس سرکاری سکولوں میں میٹرک ٹیک کرایا جارہا ہے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 29 مئی مقرر کی ہے ، تیس مئی کے بعد 6 سو روپے جرمانہ کے ساتھ 13 جون تک رجسٹریشن کی جائے گی۔