قتل کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ناکام ، ملزم فرار

ملتان(کرائم رپورٹر)قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کے فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔
بی زیڈ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم حسیب کی گرفتاری کیلئے ایم پی ایس روڈ پر چھاپہ مارا تو ملزم پارٹی کو دیکھ کر موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔