کوٹ ادو‘ 140مقامات پر نماز عیدکے اجتماعات ہونگے

کوٹ ادو‘ 140مقامات پر نماز عیدکے اجتماعات ہونگے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے وعقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔۔

،تحصیل بھر میں 140سے زائد مقامات پرنماز عیدین کے اجتماعات ہوں گے ،کوٹ ادو میں سب سے بڑے اجتماعات جنوبی عیدگاہ،شمالی عیدگاہ، میونسپل سٹیڈیم،مدرسہ انوارالعلوم،مدرسہ شمس العلوم،فیضان مدینہ ،امام بارگاہ ٹبہ کربلا،تبلیغی مرکزسمیت مساجدو ں میں ہوں گے ان اجتماعات میں علمائکرام سنت ابراہیمی کی فضیلت سمیت ملک کی سلامتی و خوشحالی،قیام امن اور مسلم امہ کے اتحادکیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گے ، اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ نمازعیدین کے تمام مقامات پرپولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ سول ملبوسات میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔،تمام اجتماعات کی نگرانی براہ راست ایس ڈی پی او کوٹ ادوعبدالغفارخان،ایس ایچ اوسٹی کوٹ ادوساجدفیاض کریں گے

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں