بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی ٹکر سے کار تباہ

بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ٹرین کی ٹکر سے کار تباہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈی جی خان سے ملتان جانیوالی موسیٰ پاک ریل کوٹ ادوکے علاقے میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پرکار سے ٹکراگئی۔۔۔

، کارچکنا چور ہو گئی، سوار فیملی اور بچے معجزانہ طور پرمحفوظ رہے ۔عینی شاہدین کے مطابق دوپہرکے وقت ڈیرہ غازیخان سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ٹرین کوٹ ادو سٹیشن سے روانہ ہوکر کچھ فاصلے پر گاڈر والے پل نہر کے ساتھ ریلوے کراسنگ پر پہنچی تو لائن کراس کی کوشش کرنے والی کارکے فرنٹ سے زورداردھماکے سے ٹکراگئی، کار میں بچے اور فیملی معجزانہ طور پر محفوظ رہی،ٹرین کچھ دیر بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کراسنگ پرپھاٹک لگایا جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچاجا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں