وہاڑی، بستی کریال میں سپر لیگ کرکٹ سیزن 3 کا آغاز

 وہاڑی، بستی کریال میں سپر لیگ  کرکٹ سیزن 3 کا آغاز

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)نواحی علاقہ 32 ڈبلیو بی بستی کریال میں سپر لیگ کرکٹ سیزن 3 کا آغاز۔ تقریب کے مہمان خصوصی راؤ بلال محبوب ۔۔۔

، میاں وسیم بزمی،مہر کاظم حسین ودیگر کا کہنا تھا کہ 32سپر لیگ نہ صرف ایک شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ ہے بلکہ یہ نوجوانوں کو ٹیلنٹ دکھانے کا موقع اور معاشرے میں امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام بھی دیتا ہے ،ایسی مثبت سرگرمیوں کا تسلسل وقت کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچیں رہیں ، ضلع وہاڑی کھیلوں کے میدانوں میں ویسے بھی زرخیر علاقہ ہے ، بہت سارے نام ایسے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک وقوم اور اپنے شہر کا نام روشن کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں