مونڈکا ،خان گڑھ تا چوک مہر پور روڈ کی تعمیر ٹھپ،ٹھیکیدار غائب

مونڈکا (نامہ نگار)خان گڑھ تا چوک مہر پور روڈ کی تعمیر لٹک گئی، ٹھیکیدار خاکہ ڈالنے کے بعد دو ماہ سے غائب ہے۔۔۔
، دھول اور ہر ستر فٹ کے بعد سپیڈ بریکر کے باعث شہری سانس اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔شہریوں ملک اجمل شہزاد مونڈا، غلام یاسین چغتائی ،محمد طفیل رانا مرسلین ،آفاق احمد بھٹہ ،رانا ندیم احمد ،عمر خورشید ،رانا شہزاد ببلو و دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ خان گڑھ تا چوک مہر پور سولہ کلومیٹر سے زائد روڈ کو نیا تعمیر کرنے کے نام پر ادھیڑ کر رکھ دیا گیا ہے ،اس پر پتھر اور خاکہ بھی ڈال دیا گیا ،پورے روڈ پر ساٹھ سے ستر فٹ کے فاصلے پر سپیڈ بریکر بھی پتھروں اور خاکے سے بنائے گئے ہیں،ظلم یہ ہے کہ اس روڈ پر ٹھیکیدار نے کبھی پانی کا چھڑکاؤ کرنا ہی مناسب نہیں سمجھا، بدترین اڑتی ہوئی دھول اور گڑھوں سے شہری سانس اور گردوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔علاوہ ازیں پتھروں سے بنائے گئے سپیڈ بریکروں سے ٹکرا کر بیسیوں شہری گر کر زخمی ہوچکے ہیں۔عوامی حلقوں نے کمشنر ودیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔