مرکزی بازاروں میں جدید گیٹس لگائے جائیں گے ،ڈی سی خانیوال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت ماڈل بازاروں اور۔۔
بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اجلاس ،ڈسٹرکٹ آفیسر انفراسٹرکچر زین علی نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازاروں کا قیام ترجیح ہے ،خانیوال کے مرکزی بازاروں میں جدید گیٹس لگائے جائیں گے ،ماڈل بازاروں میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا،میونسپل کمیٹیاں آوٹ سورس ذرائع سے وسائل پیدا کریں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمٰی سلیمان انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس میں کہا کہ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلینس میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا پولیو میٹنگ میں کہنا تھاکہ مسنگ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے لازمی پلائے جائیں۔