نشتر یونیورسٹی کا کانووکیشن،337طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

نشتر یونیورسٹی کا کانووکیشن،337طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پانچویں کانووکیشن کی تقریب گزشتہ روز نشتر کوارڈاینگل میں منعقد کی گئی۔۔

جس کی صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی تقریب میں 656 گریجویٹس میں سے 337 نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی ، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر احمر حسین سمیت دیگر نے کہا کہ گریجویشن مکمل کرنے والے طلبا اور طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بالخصوص جن بچوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مادر علمی کا نام روشن کیا یہ سب بچے بچیاں ہمارا روشن مستقبل ہیں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا نام یہی آگے چل کر روشن کریں گے ادھر تقریب میں 2023 سیشن کے ذوہیب احمد نے سب سے زیادہ 07 گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ مجموعی طور پر مختلف طلبا و طالبات کو 56 میڈلز سے نوازا گیا ادھر تقریب کے آغاز پر پروفیسر ڈاکٹر احمر حسین گرز لے کر پنڈال میں داخل ہوئے جن کے ہمراہ ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سمیت سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں