میڈیکل میں داخلے کا جھانسہ دیکر طالبہ سے زیادتی کاملزم گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)خواتین پولیس سٹیشن نے میڈیکل کالج میں ایڈمیشن کے بہانے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں
پولیس کو طالبہ (ر) نے درخواست دی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسکی حمزہ سے دوستی ہوئی جس نے اسکو میڈیکل کالج میں ایڈمیشن دلوانے کے بہانے اکیڈمی میں بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو خود بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے مزید کارروائی جاری ہے ۔