بجٹ میں ریلیف کے بجائے ٹیکس بڑھا دئیے :مولانا محمود میاں

 بجٹ میں ریلیف کے بجائے ٹیکس بڑھا دئیے :مولانا محمود میاں

ماہڑہ( نامہ نگار ) جمعیت علما اسلام صوبہ پنجاب کے رہنما¶ں نے وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت تیار کردہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی امیر مولانا سید محمود میاں نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں، بلکہ یہ آئی ایم ایف کی شرائط پر تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا گیا ہے ، جو عوام کےلئے مزید مشکلات کا باعث بنے گا جے یو آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار نے بھی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معیشت کو بہتر بنانے کےلئے کوئی م¶ثر اقدامات نہیں کیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے اور ملک کی معیشت جمود کا شکار ہے حافظ نصیر احمد احرار نے مزید کہا کہ حکومت نے مدرسوں اور مساجد کےلئے جو قوانین متعارف کروائے ہیں، وہ آزادیِ مذہب کے خلاف ہیں اور انہیں منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوانین ملک میں مذہبی آزادی کو محدود کرنے کی کوشش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں