اے ایم آر میٹرز میں تبدیلی کا عمل تیز کیا جائے ، ناصر محمودفانی

اے ایم آر میٹرز میں تبدیلی کا  عمل تیز کیا جائے ، ناصر محمودفانی

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوساہیوال سرکل ناصر محمود فانی نے کہا ہے کہ نان اے ایم آر میٹرز کو اے ایم آر میٹرز میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کیاجائے اور مقررہ اہداف کے مطابق ٹاسک مکمل کرکے رپورٹ بھجوائی جائے ۔

 تفصیلات کے مطابق صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی کےلئے اوورلوڈ ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، نظام کی دیکھ بھال اور مرمت کے لئے بروقت اقدامات کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیچہ وطنی ڈویژن کے دورے کے موقع پر ایکسین /ایس ڈی اوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ شدید گرم موسم میں ٹرانسفارمرز جلنے /خراب ہونے کی صورت میں ایمرجنسی ٹرالیاں تیار رکھی جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں