سائلین کے مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جائے :آر پی او

سائلین کے مسائل کا فوری حل ممکن بنایا جائے :آر پی او

مظفر گڑھ(سٹی رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع مظفر گڑھ کا خصوصی دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفس پہنچنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان نے پرتپاک استقبال کیا۔

 آر پی او نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس مظفرگڑھ کا فارمل ملاحظہ کیا، ڈی پی او آفس کی مختلف برانچز کا تفصیلی جائزہ لیکر ریکارڈ کی بروقت تکمیل، شفافیت اور درستگی کو چیک کیا۔ آر پی او نے سیف سٹی اتھارٹی مظفرگڑھ کا وزٹ کر کے سیف سٹی کی ورکنگ اور مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ آر پی او نے ڈی پی او آفس میں سمارٹ خدمت مرکز اور ڈسٹرکٹ شکایات سیل کا خصوصی افتتاح کرکے بہترین ماحول میں شہریوں کو سروسز کی فراہمی کو سراہا۔ آر پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے موصول ہونےوالے احکامات پر فوری اور موثر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او آفس ضلع کی سطح پر پولیس کا عوامی چہرہ ہوتا ہے ، لہٰذا یہاں آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور ان کے فوری حل کو ممکن بنایا جائے ۔ آر پی او نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن سٹی اور صدر مظفرگڑھ کے وزٹ کرکے تھانہ جات کے آن لائن و مینول ریکارڈ کی تکمیل ، فرنٹ ڈیسک، حوالات، بیرکس، مال خانہ ،اسلحہ خانہ، مقدمات کی تفتیش، سکیورٹی اقدامات، ملازمان کی رہائش اور عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ حوالات کا معائنہ کے دوران آر پی او نے حوالات میں بند ملزمان سے بھی گفتگو کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں