بی زیڈیو،مس کنڈیکٹ کا الزام، 2اساتذہ کی رپورٹ طلب

ملتان (خصوصی رپورٹر ) ہائرا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے دو اساتذہ کیخلاف کرپشن اور مس کنڈیکٹ کے الزامات اور کیسز کی دودن میں مکمل رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیل کے مطابق ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وائس چانسلر کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ 28 جنوری کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا کہ شعبہ فارمیسی کے دو اساتذہ پروفیسرڈاکٹر ثمینہ افضل اور ڈاکٹر سہیل ارشد کے خلاف مختلف فورمز پر درخواستیں دی گئی ہیں کہ فارمیسی کی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کو خلاف قانون ترقی دی گئی جبکہ ڈاکٹر سہیل ارشد پرجعلی فون بلز کا کیس ثابت ہوچکا ہے ۔اینٹی کرپشن بھی انکوائری کررہا ہے اس لئے اس بارے تفصیل ارسال کی جائیں مگر یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بارے کوئی جواب یا رپورٹ ارسال نہیں اب ایک بار پھر دونوں اساتذہ بارے میں درخواستیں دی گئیں ہیں اس لئے ان کی مکمل رپوٹ لیگل رائے کے ساتھ دو روز کے اندر ارسال کی جائے اس مراسلے کو ترجیحی طور پردیکھا جائے ۔