سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں :عمرانہ توقیر

 سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں :عمرانہ توقیر

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی سی ون پر تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اجلاس میں سیوریج،روڈزاور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو زیر بحث لایا گیا۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ شہروں، قصبوں او ردیگر علاقوں میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں حکومت پنجاب عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے میونسپل سروسز میں بہتری سے لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے گی ،دریں اثنا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ہیلتھ کونسل بجٹ سے ادائیگیوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں 8لاکھ روپے سے نئے ای ایم آر اور لائن کنکشن کی لیکج مرمت، سی پی ایس سے 13لاکھ روپے کی8 ڈیٹا انٹری آپریٹرز تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں 3لاکھ روپے سے پیڈز، او پی ڈی بلاک،چسٹ او پی ڈی اور سرجیکل یونٹ IIمرمت، 8لاکھ روپے کی سرجیکل یونٹ IIکے ٹائل ورک کی ادائیگی،4لاکھ روپے کی ہسپتال کے با¶نڈری وال اور درختوں کو پینٹ کرانے ، 6لاکھ روپے کی ائیر کنڈیشنز ورک اور خواتین کلینک پینٹ کرانے کی ادائیگیوں کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں صحت کے شعبہ میں انتظامی و طبی امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ ہسپتالوں کو مثالی علاج گاہ بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں