سی ایس ایس امتحانات،15اقلیتی نوجوانوں کوٹریننگ کی منظوری

سی ایس ایس امتحانات،15اقلیتی نوجوانوں کوٹریننگ کی منظوری

ملتان (خصوصی رپورٹر )حکومتِ پنجاب نے سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کرنے والے اقلیتی نوجوانوں کے لیے۔۔۔

 ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے 15 لڑکے اور لڑکیوں کو سول سروسز اکیڈمی میں تربیت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔بتایاگیاہے کہ یہ فیصلہ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ،مذہبی اقلیتوں کے نوجوانوں کو سی ایس ایس امتحانات کی تربیت دی جائے گی،نوجوانوں کو سول سروسز اکیڈمی میں تین ماہ کی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔تمام اخراجات محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور پنجاب برداشت کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں