عثمان غنی ؓ کا دور خلافت تاریخ کا سنہری باب‘قاری ہدایت اللہ رحمانی

ملتان (کرائم رپورٹر)جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی ؓ کا دور خلافت تاریخ کا سنہری باب ہے۔۔۔
‘آپؓ کے فلاحی امور آج تک جاری ہیں، جامع القرآن حضرت عثمان غنی ؓ کا اعزاز ہے ،امت مسلمہ ہمیشہ کیلئے حضرت عثمان غنی ؓکی احسان مند ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ کے زیراہتمام ’’ذوالنورین‘‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ کی اسلام کیلئے لازوال قربانیاں ہیں۔