فیٹی لیور ڈے کی مناسبت سے سیمینار اور واک کا اہتمام

فیٹی لیور ڈے کی مناسبت سے سیمینار اور واک کا اہتمام

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال 2 میں شعبہ جگر کے زیراہتمام فیٹی لیور ڈے کی مناسبت سے سیمینار اور ۔۔

واک کا اہتمام۔ ڈاکٹرز ، طلبا و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مقررین نے آگاہ کیا کہ فیٹی لیور جسے جگر کے گرد چربی کا جمع ہونا بھی کہا جاتا ہے ایک سنگین نوعیت کی بیماری ہے ، اس وجہ سے کینسر و دیگر موذی امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے کہا کہ فیٹی لیور تیزی سے پھیلتی ہوئی بیماری ہے ،اس سے جگر کی دیگر امراض کا امکان بڑھ جاتا ہے جن میں جگر کا درست کم نہ کرنا ، جگر کا سکڑنا ، شوگر اور بی پی کا ہونا اور جگر کا کینسرہوجانا شامل ہیں،فیٹی لیورکے خاتمہ کیلئے معمولات زندگی میں بھی تبدیلی لانا ہوگی، جگر کی چربی کو اپنی خوراک بہتر اور ایکسرسائز کو معمول بنا کر ختم کرسکتے ہیں،آخر میں شرکا میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں