ماحولیاتی تحفظ کیلئے این او سی اجلاس‘ 9کیسز کی منظوری

ماحولیاتی تحفظ کیلئے این او سی اجلاس‘ 9کیسز کی منظوری

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا ) ماحولیاتی تحفظ کیلئے این او سی اجلاس،9 کیسز کی منظوری۔۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان کی زیر صدارت ضلعی ماحولیاتی این او سی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے 9کیسز کی منظوری دی گئی۔ منظور شدہ کیسز میں 2محکمہ معدنیات، 6لینڈ سب ڈویژن ہاؤسنگ اور ایک رائس ملز شامل ہے ۔ اے ڈی سی فنانس نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ پہلی ترجیح ہے ، آلودگی پھیلانے والوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد ادریس نے بریفنگ دی جبکہ دیگر متعلقہ افسر بھی شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں