اسرائیل کا راستہ نہ روکاتو اگلا نشانہ پاکستان ہوسکتا ،توصیف احمد

میلسی (نامہ نگار )سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میلسی توصیف احمد خان یوسفزئی نے ایران پر جاری اسرائیلی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے۔۔۔
کہا ہے کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ،ایران پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے ،اسرائیل مسلم امہ کا ازلی دشمن ہے اور وہ امریکی سرپرستی میں مسلم ممالک کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے ،حکومت پاکستان اسرائیلی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے ایران کا بھرپور ساتھ دے ، اگر اسرائیلی دہشتگردی کو نہ روکا گیا تو اگلا نشانہ پاکستان ہوسکتا ہے ،مسلم ممالک فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر اسرائیلی دہشتگردی اور جارحیت کو روکیں،امریکہ اور اسرائیل فلسطین ،غزہ ،شام اور یمن کے بعد ایران کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،ان دونوں ممالک نے پوری دنیا کا امن تباہ کررکھا ہے ،ان کا راستہ نہ روکا گیا تو ان کا اگلا نشانہ پاکستان یا کوئی اور اسلامی ملک بھی ہوسکتا ہے ،حالیہ بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت کے موقع پر بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بھی سامنے آچکا ہے جسے ہماری بہادر مسلح افواج نے ناکام بنایا اور بھارت کے دانت کھٹے کئے ۔اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد اور مسلم دشمن ہے ۔عالم اسلام کے حکمران بلخصوص پاکستان فوری طور پر ایران کا ساتھ دیں اور اسرائیل کا راستہ یہیں روکیں۔