موٹر سائیکل چور گینگ کے تین کارندے گرفتار

وہاڑی (خبرنگار ) تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کے تین کارندے گرفتار، 11 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔۔۔
، ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عدنان، محسن اور عارف شامل ہیں۔ جن سے مجموعی طور پر 11 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سات موٹر سائیکلیں، نقدی، قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ (پسٹل) برآمد کیا گیا۔