میپکو نادہندگان کیخلاف ایکشن، 6صارف زیر حراست

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
سول لائن خانیوال/شاہ صدر دین ڈی جی خان /چوٹی کوٹ چٹھہ/میاں والی قریشیاں خانپور/میکلوڈگنج بہاولنگر میں 83لاکھ37ہزارروپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 19 ٹرانسفارمرز، نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے 48سنگل اورتھری فیز میٹرز اُتارلئے گئے ۔6نادہندگان موقع سے گرفتارکر لئے گئے ۔ میپکو ٹیم نے رینجرز اورپولیس فورس کے ہمراہ چک 80/10-R، جناح آباد، چک 34/10-R، چک 38/10-R، چک 37/10-R، چک 56/10-R، چک 92/10-R، چک 95/10-Rاور کچی پکی میں 32لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 3ٹرانسفارمرز ، 600فٹ ایل ٹی کنڈکٹر اور 23سنگل و تھری فیز میٹرز اتارلئے ۔ جبکہ آپریشن کے دوران 20افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔ بجلی چوری کے سدباب کیلئے ایک بستی سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر اور ایل ٹی لائن بھی اُتارلی ۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کروانے کیلئے درخواستیں بھیج دیں ۔میپکو ٹیم نے بستی بشارت والا، بستی نوروالا، بستی بھاٹی والا، بستی میاں محمد والا اور بستی سنجرانی میں بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی پر 5افراد کو موقع سے گرفتار کروادیا ۔