پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2فرار

پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،2فرار

ماہڑہ (نامہ نگار)تھانہ روہیلانوالی کے علاقے میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،دو فرار ہوگئے ۔۔۔۔

تفصیل کے مطابق تین ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے ،پولیس نے ناکا بند ی کی تو ملزموں ناکا بندی توڑ کر پھر فرار ہوگئے ،دوسرا ناکا مورچہ زن ہوکر لگایاگیا جہا ں پر ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جوان محفوظ رہے ،دوڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے فرار ہو گئے ،اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو کی شناخت بابر اقبال کے نام سے ہوئی ،چھینی گئی موٹرسائیکل اورناجائز پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ زخمی ڈاکو پر پہلے بھی سنگین نوعیت کے کئی مقدمات درج ہیں، زخمی ڈاکو کو علاج کیلئے ہسپتال شفٹ کردیا گیا ۔ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا محمد صدیق اطلاع ملتے ہی جائے موقع پر پہنچ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں