ڈی ڈی ای او زنانہ آفس کے اکاؤنٹنٹ کی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی

ڈی ڈی ای او زنانہ آفس کے اکاؤنٹنٹ  کی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی

بورے والا (سٹی رپورٹر )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن زنانہ بورے والا کے اکاؤنٹنٹ علی سجاد حیدر کوگریڈ 16 میں بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی دیدی گئی۔۔

، پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 447 ای بی کے ہیڈماسٹر چودھری صابر علی گجر، راؤ ہاشم علی اور رمضان سلہریا نے ترقی ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی،انکی کی پیشہ ورانہ قابلیت، فرض شناسی اور خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی اور گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر چودھری افضل، جونیئر کلرک راشد محمود، عابد اور عبدالمنان بیگ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں