ڈی پی او کی کھلی کچہری میں پیش خاتون کی بیٹی چند گھنٹے بعد بازیاب

 ڈی پی او کی کھلی کچہری میں پیش خاتون کی بیٹی چند گھنٹے بعد بازیاب

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)قصبہ گجرات میں ڈی پی او کی کھلی کچہری میں پیش ہونے والی خاتون کی بیٹی کو چند ہی گھنٹے میں بازیاب ۔۔۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم خاتون کی کم عمر بیٹی کو اغوا کر کے سنانواں کیطرف فرار ہورہا تھا،چچا کی درخواست پرملزم کے خلاف تھانہ قصبہ گجرات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،خاتون نے کھلی کچہری میں ڈی پی او کو اپنی بچی کی بازیابی کی درخواست کی تھی، پولیس نے چند ہی گھنٹے میں مغویہ کو بازیاب کرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکر لیا۔دوسری طرف شہریوں نے بروقت کامیاب کارروائی پر مقامی پولیس کوخراج تحسین پیش کیا اورڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹرمحمد رضوان خان کوڈھیروں دعائیں دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں