مظفرگڑھ تا خان گڑھ دوریہ سڑک کیلئے فنڈز مختص،عون حمید

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 271 سردار عون حمید ڈوگر نے۔۔
کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرگڑھ تا خان گڑھ دوریہ سڑک کی تعمیر کیلئے میری نشاندہی پر بجٹ میں فنڈز مختص کر کے یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے جس پر یہاں کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے ، دوسری جانب سٹی روڈ خان گڑھ پرانا سینما تا سبزی منڈی خان گڑھ تک کا ایک کلومیٹر روڈ جس کی تعمیر میری نشاندہی پر چند روز میں شروع ہو جائے گی جس کے دونوں اطراف میں سیوریج کے کھالہ جات بھی تعمیر کئے جائیں گے اور فنڈز بھی ریلیز ہو چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت خان گڑھ اور شاہ جمال کیلئے خطیر گرانٹ فراہم کر رہی ہے تاکہ یہاں کی عوام کو رہلیف فراہم کیا جا سکے ، حاجی واہ مائینر کی پختگی کیلئے بھی فنڈز مختص کرائے ہیں ،ضلع بھر خصوصاً خان گڑھ اور شاہ جمال میں واٹرپلانٹ کی تعمیرومرمت کا کام آخری مراحل میں ہے تاکہ عوام کو صاف پانی میسر ہو اور موذی امراض سے بچا جا سکے ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے تھانہ خان گڑھ کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے میرے حلقہ انتخاب مونڈکا میں نئے تھانہ کے قیام کی منظوری دے دی ہے جس سے جرائم میں نمایاں کمی اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بن سکے گی،سولنگ، ٹف ٹائل، سیوریج، لنک پختہ روڈز کے منصوبے فراہم کیے جائیں گے اور میونسپل کمیٹی خان گڑھ کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز کے حصول کیلئے جدوجہد آخری مراحل میں ہے ۔