3 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس، شراب برآمد

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، أڑھائی کلو چرس اور۔۔
40لٹر شراب،60 لٹر لہن بمعہ چالو بھٹی شراب برآمد، مقدمات درج،تین ملزموں کو پابندسلاسل کردیاگیا۔تفصیل کے مطابق ڈی پی اومظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد کی خصوصی ہدایت پرپولیس تھانہ دائرہ دین پناہ کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم جاوید اقبال مشوری کوگرفتارکرکے 1400 گرام چرس اور ملزم نعیم عباس سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم محمد تنویرسے 40 لٹر شراب ،60 لٹر لہن بمعہ چالو بھٹی برآمد کرلی۔تمام ملزموں کوحوالات میں بند کر کے مقدمات درج کرلئے ، مزید کارروائی جاری ہے ۔