فوڈاتھارٹی کے چھاپے ،25کلو ناقص مصالحہ جات تلف

فوڈاتھارٹی کے چھاپے ،25کلو ناقص مصالحہ جات تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر)مضر صحت خوراک تیار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز کا 2 فوڈ پروڈکشن یونٹس کا معائنہ ۔۔

، 25 کلو کھلے مصالحہ جات تلف، پروڈکشن یونٹس کو ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے کے جرمانے عائد۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ جہانیاں اور میاں چنوں میں فوڈ پروڈکشن یونٹس کا معائنہ کیا۔ کارروائیاں 3مرلہ سکیم جہانیاں اور سمال انڈسٹریل سٹیٹ میاں چنوں میں کی گئیں۔مصالحہ جات کی تیاری میں غیر معیاری آم چور اور سٹارچ کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ خوراک کی تیاری کے دوران صاف پانی کا استعمال نہ کرنے ، خام میٹریل فرش پر سٹور کرنے پر بیکری کو بھاری جرمانہ عائد کئے گئے ۔ پانی اور دیگر اشیاء کی سٹوریج کیلئے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کیا جارہا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقص اجزاء موقع پر تلف کرکے فوڈ پروڈکشن یونٹس کو بھاری جرمانے کئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو چیک کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں