وارداتیں معمول، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

وارداتیں معمول، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

وہاڑی،گگومنڈی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ڈکیتی چوری کی وارداتیں معمول، پولیس گشت نہ ہونے کے برابر، شہری غیر محفوظ ہوگئے۔۔

 ، گزشتہ روز بھی لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکل کے تھانہ گگو منڈی کی حدود میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں دو ڈاکو محمد رمضان سے موبائل اور نقدی 42 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات میں ابوبکر سے ڈاکوؤں نے نقدی 30 ہزار اور موبائل فون چھین لیا۔ ندیم سہیل کے گھر سے چور طلائی زیورات ساڑھے چار لاکھ مالیت اور نقدی 320000 چوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں محمد عمران کا گھریلو سامان چوری ہوگیا۔ تھانہ صدر کی حدود میں اختر حسین کی 8من گندم اور نقدی 30 ہزار چوری کرلی گئی۔ تھانہ سٹی کی حدود میں چور ملک جہانگیر کا موبائل اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں