یونیورسٹی کی منظوری،عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا،اجمل چانڈیہ

یونیورسٹی کی منظوری،عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا،اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ کی ’’یونیورسٹی آف مظفرگڑھ‘‘ کی ۔۔۔

منظوری کے حوالے سے پریس کانفرنس ۔اجمل چانڈیہکاکہنا تھاکہ یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کی منظوری پر اہالیان مظفرگڑھ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،مقامی شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا،یہ خود مختار یونیورسٹی ہوگی ،کسی کالج سے تعلق نہیں ہوگا، یونیورسٹی کیلئے الگ زمین کا تعین ہوچکا ہے ، وفاق اور صوبہ پنجاب کے اشتراکی بجٹ سے یونیورسٹی کا انفراسٹرکچر بنے گا، ایج ای سی اور ایچ ای ڈی مشترکہ طور پر پلاننگ سے امور آگے بڑھائیں گے ، اس یونیورسٹی کو سائنس و ٹیکنالوجی اور سکلز پر مشتمل یونیورسٹی بنایا جائے گا۔ اہم کورسزاور ڈگری لائیں گے جن کا نیشنل و انٹرنیشنل بھی سکوپ ہوگا، ان ڈگریوں سے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ ہوگا اور روزگار کا باعث بھی بنیں گی، میں سول سوسائٹی کے چیئرمین ملک خیر محمد بدھ اور انکی ٹیم، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، انجمن تاجران، سابق پرنسپل صاحبان، صحافی اور خصوصاً مظفرگڑھ کے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن سب نے یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کیلئے تحریک چلائی،مظفرگڑھ کے تمام سیاستدانوں خصوصاً موجودہ پارلیمان کا حصہ ہیں ایم این اے سردار عامر طلال خان گوپانگ، ایم این اے حناء ربانی کھر، ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان، ایم پی اے سید سبطین شاہ بخاری، ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر، ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد، ایم پی اے نواب خان گوپانگ کی یونیورسٹی آف مظفرگڑھ کیلئے کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور منظوری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں