گرلز ہائی سکول میں مینجمنٹ کمیٹی کی تعارفی و مشاورتی نشست

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید کی تعلیم دوستی عوامی خدمت اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے۔۔
کی جانے والی عملی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرقی کالونی میں سکول مینجمنٹ کمیٹی کے معزز ممبران کی ایک تعارفی و مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت پرنسپل عذرا عبد الحئی نے کی ۔ ڈی ای او سیکنڈری کی نمائندگی کرن اشفاق ہیڈ مسٹریس نے کی، جنہوں نے سکول کے قیام سے اب تک بھرپور تعاون فراہم کیا ،اجلاس میں چودھری محمد سرور، انور رامے ، مسز رشید احمد، عبدالجبار، ظفر شہزاد، مسز عثمان حسن، ڈاکٹر مائدہ، واجدہ بشریٰ، سبیلہ شاہین اور نگہت اکرام ودیگر شرکاء نے میاں ثاقب خورشید کی تعلیمی شعبے میں گہری دلچسپی ،ذاتی نگرانی اور ادارے کے لیے کیے گئے ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ادارہ نہ صرف فعال ہے بلکہ تعلیمی معیار کے لحاظ سے ایک مثالی سکول کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔اجلاس میں ادارے کی بہتری، شفاف حکمت عملی اور کمیونٹی کی شمولیت کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تعاون سکول کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے گا۔